حافظ نعمان کی درخواست ضمانت، نیب سے جواب طلب

lahore high court
Avatar WebDesk 1 , جنوری 09, 2019

لیگی رہنما اور لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ نعمان کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب حکام سے 17 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل اسد منظور بٹ نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل 2008 میں ایم پی اے منتخب ہوا اور لاہور پارکنگ کمپنی کا اعزازی طور پر پہلا سربراہ مقرر کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ حافظ میاں نعمان صرف رسمی طور پر بورڈ میٹنگ میں حصہ لیتا رہا جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا، وکیل نے بتایا کہ 30 دسمبر 2016 کو لاہور پارکنگ کمپنی کی سربراہی سے استعفی دے دیا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ 2013 میں لاہور پارکنگ کمپنی نے قانون کے مطابق اشتہار دیکر ٹھیکہ دیا اور ٹھیکوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی کی انکوائری غیر قانونی ہے، وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ حافظ میاں نعمان عمر رسیدہ اور ذیابیطس کے مریض ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذا عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے، لاہور ہائیکورٹ نے حافظ نعمان کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت 28 نومبر کو خارج کی تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.