خوبصورتی اور حسد نے ممانی کو قاتل بنا دیا

خوبصورتی اور حسدنے ممانی کو قاتل بنا دیا، بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پر ممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجا قتل کر کے نعش ویران علاقہ میں پھینک دی۔ 

گجرات میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے پرڈی پی او سید علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان فیصل کو چند روز قبل نانی کے گھرسے اغوا کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد نعش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی، قتل کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ بچے کی ممانی ماریہ ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی اونے مزید بتایاکہ ملزمہ ماریہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کا قتل حسد کی وجہ سے کیا کیونکہ ڈیڑھ سالہ سلیمان میرے بچے سے زیادہ خوبصورت تھا جب کہ ساس اور نند کا رویہ میرے ساتھ درست نہ تھا جس پر انتقام لینا پڑا، بچے کوتشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اورپھر بکسے میں لاش بند کرکے ایک سنسان جگہ پر پھینک دی۔