ایون فیلڈریفرنس ؛ نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ میں ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں5 رکنی بینچ 14جنوری کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ايون فيلڈريفرنس میں نوازشریف،  مریم نواز اور کیپٹن صفدر  کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل سپريم کورٹ ميں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ، چيف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی ميں 5 رکنی بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا، بنچ ميں جسٹس آصف سعيد، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشير عالم اور جسٹس مظہرعالم شامل ہیں۔

نيب نے نوازشريف کی سزا معطلی کے خلاف سپريم کورٹ سے رجوع کیاتھا، جس میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے 12 نومبر کو سپریم کورٹ نے نوازشریف اورمریم نوازکی سزامعطلی کے خلاف نیب کی اپیلوں کو قابل سماعت قراردیا تھا چیف جسٹس نے کہا تھا دیکھیں گے کہ ان اپیلوں پر سماعت کے لیے کیا کوئی لارجر بینچ دیاجائے۔