صوبائی خود مختاری میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری

raza rabani
Avatar WebDesk 2 , جنوری 09, 2019

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے وفاقی حکومت صوبائی خود مختاری کو رول بیک کرنا چاہتی ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی خود مختاری میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی پرکابینہ کمیٹی کا سولراورونڈ توانائی کےمنصوبوں کی مدت 15 سال کرنا غیرآئینی ہے،بجلی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے دائر اختیار میں آتا ہے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کو قدرتی گیس میں اس کا حصہ نہیں دیا جاتا،سندھ میں صنعتیں بند اورمزدوربے روزگار ہورہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے یہ فیصلے سندھ کی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے،ایسا ظاہرہوتا ہے حکومت صوبائی خودمختاری کورول بیک کرنا چاہتی ہے، یہ مرکزیت اور صدارتی نظام کی طرف جانے کی کوشش ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.