’’جی ڈی اے والے نابالغ سیاسی بچے ہیں‘‘

ajaz dhamra
Avatar WebDesk 2 , جنوری 09, 2019

رہنما پیپلز پارٹی عاجز دھامراہ کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والے نابالغ سیاسی بچے ہیں ان کو صورتحال کا اندازہ نہیں ، اگلی شکست کے بعد یہ اسپتال میں علاج کروائیں گے۔

گرينڈ ڈيموکريٹک الائنس کی پريس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عاجز دھامراہ نے بلاول ہاؤس کراچی ميں پیپلز پارٹی کے دیگر صوبائی رہنما کے ہمراہ ميڈیاسے گفتگو کی۔

عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ ہم پر تنقيد کرنے والوں کو عوام مسترد کرچکی ہے، جی ڈی اے والے کل اچانک نیند سے جاگےاور انہوں نے وزیراعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کیوں استعفیٰ دیں ؟، ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے والوں نے پی پی سے انتخابات میں شکست کھائی ہے۔ جی ڈی اے والے سندھ دشمن ہیں ان کی مذمت کرتا ہوں۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ جی ڈی اے منافقانہ سیاست کررہی ہے جسے عوام نے مسترد کیا ہے،۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.