نواز شریف کی جیل میں مصروفیات‘ حقائق منظر عام پر

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بارے میں پچھلے کئی روز سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جیل میں صفائی ستھرائی جیسے معمولی امور انجام دے رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ۔ صبح سویرے اٹھ کر دینی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں جس کے بعد وہ مقررہ اوقات کے دوران قیدیوں کو اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف شام کے اوقات میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لطفوں اور چٹکلوں کا تبادلہ کر تے ہیں اور طنز و مزاح کا سیشن بھی کرتے ہیں۔