عرب ممالک نے امداد کے عوض اسرائیل پر حمایت مانگ لی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حکومت پاکستان پرواضح کیا ہے کہ مزید امداد کے عوض اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر حمایت کرنا ہوگی۔ 

وزیراعظم عمران خان کو خصوصی پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ عرب دنیا کے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے اور اسے خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر پاکستان مکمل حمایت کرے، یہی نہیں بلکہ پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای سمیت ان تمام ممالک کی طرح اسرائیل کو الگ اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔ 

اسرائیل پر عرب دنیا کے مؤقف کی تائید اور حمایت کرنے کے بدلے میں پاکستان کو مزید امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔