پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائےقوم کے وژن کےمطابق امن کا خواہاں ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کےدوران بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی اور ٹریننگ کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائےقوم کے وژن کےمطابق امن کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح، تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ کو روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے۔