نوازشریف کی بیرک کے قریب اضافی کیمرے نصب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرک کے گرد و نواح مانیٹرنگ کے لیے اضافی کیمرے اور دیواروں پر برقی تاریں لگوادی گئیں۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے وارڈ کے اطراف میں مزید کیمرے لگا دئیے گئے اور دیواروں پر دورویہ  برقی تار بھی نصب کر دیئے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی قیدیوں کی مانیٹرنگ کے لیے 100سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں جن سے قیدیوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے، لیکن نئے کیمرے میاں نوازشریف کی سکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر لگوائے گئے ہیں تاکہ ہرقسم کی آمدورفت سپرنٹنڈنٹ جیل خود مانیٹر کرسکیں۔

نوازشریف کی سکیورٹی پراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور وارڈرز کی خصوصی رپورٹ کے لیے اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept