نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 10, 2019

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہوں اور وہیں ان کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.