قومی اسمبلی اجلاس ‘ پروڈکشن آرڈرز کی درخواستیں جمع

قومی اسمبلی اجلاس ‘اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کی درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 14 جنوری کو شروع ہوگا،جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور لیگی رہناخواجہ سعد رفیق کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ پروڈکشن آرڈرز کی درخواستیں ن لیگ کی مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ نے سپیکر آفس میں جمع کروائی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جانے کا امکان ہے۔