مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کا پول کھول دیا

مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کا پول کھول دیا، پی ٹی آئی کے 8 اکاؤنٹس نہیں بلکہ پاکستان میں 26 اکاؤنٹس ہیں۔ 

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چند ماہ پہلے آف شورکمپنیوں کی بات کی گئی پھریوٹرن لے لیا گیا، منی لانڈرنگ کے الزامات اور پیپلزپارٹی وزراء سے استعفوں کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک کی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کی کئی ہے، پی ٹی آئی کے 26 بنک اکاونٹ ہیں، 8 کی تفصیلات دی گئی ہیں، 18 اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی جا رہی، اس رپورٹ میں ان افسران کے نام ہیں جو آج بڑے بڑے عہدوں پر ہیں، فارین فنڈنگ کیس کو پی ٹی آئی نے چھپانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ذریعے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پڑھ سکیں، حکومت ٹوئٹر پر چیزیں پوسٹ کرنے کے علاوہ پاکستانی عوام کیلئے کچھ کر لے تو ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے، پی ٹی آئی ایک دوسرے کی تصویر بنا رہی ہے، یوٹرن لے رہی ہے اور بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے۔