احتساب کی تلوار صرف اپوزیشن پر کیوں؟: ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حکومتی وزراء کو کرپٹ ترین قرار دیدیا۔ ن لیگی مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ احتساب کی تلوار صرف اپوزیشن پر ہی کیوں لٹک رہی ہے۔ 

راناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف انتقامی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی عمل کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کاروبار بالکل منجمد ہوکر رہ گیا ہے، حکومتی وزرا بد زبانی کیسوا کچھ نہیں کر رہے، حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ وڑن، حکومت پارلیمانی کمیٹی سے اب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔