کابینہ اجلاس، ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ مؤخر

وفاقی کابینہ اجلاس، بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا معاملہ مؤخر، نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ کا تحریر فیصلہ کا انتظار ہوگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا میں جس میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا، معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور پر آئے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کے ڈائریکٹرز کے انتخاب اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اضافی چارج دینے کے معاملے پر غور کیا گیا، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو توسیع دینے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل رہا۔

You might also like