پی ٹی آئی سرکارنےقرضوں کےتمام ریکارڈزتوڑدیے

asfand yaar
Avatar WebDesk 2 , جنوری 10, 2019

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قرضے مخالف پی ٹی آئی سرکار نے قرضوں کے حوالے سے تمام پرانے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

ولی باغ چارسدہ میں باچا خان مرکز میڈیا ڈویژن کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بدترین حد تک مایوس کن ہے کیونکہ کپتان روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے کا قرض لے رہا ہے جب کہ پانچ مہینوں میں حکومت 2240 ارب روپوں کا قرض لے چکی ہے۔بیرونی قرضوں میں پانچ ماہ کے دوران 1334ارب جب کہ اندرونی قرضوں میں 861 ارب کا اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے ،اسی طرح اندرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ شرخ سود میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 3فیصد اضافہ ہے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کپتان صرف اُن لوگوں کی سنتا ہے جن لوگوں نے انہیں سلیکٹ کرکے وزیر اعظم بنایا ہے اگر کپتان سیاسی قیادت کی یہ بات سنتا کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں ہونی چاہیے تو آج ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید نہ بڑھتا، ملک پر قرضوں کے بوجھ میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے غریب اور متوسط طبقے کے منہ سے حکومت نے دو وقت کی روٹی تک چھیننے کی کوشش کی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.