ملک میں جاری گیس بحران پر وزیراعظم ان ایکشن

ملک میں جاری گیس بحران پر وزیراعظم ان ایکشن، وزارت پٹرولیم گیس بحران پر قابو پانے کیلئے فوری جامع پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کی بہت بڑی اکثریت گیس سے محروم ہے جس کی وجہ گیس کی سپلائی میں کمی ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 28 فیصد عوام کو موجودہ سسٹم کی عام گیس فراہم کی جا رہی ہے جب کہ 63 فیصد عوام ایل پی جی استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کو ہر سال 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے۔