بچوں کی پورن ویڈیوز بنانے والے گروہ پھر سرگرم ‘ ہوشر با انکشاف

ملک بھر میں نو عمر بچوں کی پورن ویڈیوز بنانے والے گروہ پھر سرگرم ، وفاقی دارالحکومت کے اہم تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں پورن ویڈیوز بنانے والے گروہ سرگرم ہو چکے ہیں اور ان کے نیٹ ورک اب اسلام آباد تک پہنچ چکے ہیں۔ 

وفاقی حکومت نے تحقیقاتی ادارے کی ہوشر با رپورٹ کے بعد پورن ویڈیوز بنانے والے گروہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔