زرداری کا نواز شریف کی طرف ایک بار پھر دوستی کا ہاتھ

آصف علی زرداری نے ایک بار پھر میاں نواز شریف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے آصف علی زرداری کی طرف سے میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری کی طرف سے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پیغام کے جواب میں کہا کہ وہ پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف اور دیگر اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔