’’خواہش تھی گج ڈیم معاملہ میرے ہوتے حل ہو جاتا‘‘

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 11, 2019

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے گج ڈیم کی تعمیر کا معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیرکی سفارش ایکنک کو کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کیے جائیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.