Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

دہشت گردی کی ہدایات دینے کا الزام

Avatar

Published

on

ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہدایت ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی اور دیگر دیتے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے رینجرز کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف کتنے مقدمات ہیں جس پر رینجرز کے وکلا کی جانب سے ملزم کے کرمنل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی، رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سعید بھرم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے لہذا سزا برقرار رکھی جائے۔

دوسری جانب ملزم سعید بھرم نے اعترافی بیان عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم اعتراف کرچکا ہے کہ وہ سندھ سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈ آفس گارڈن پر حملے اور وکلا سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے، سعید بھرم کے مطابق دہشت گردی کی ہدایت ایم کیوایم کے ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی، محمد انور اور دیگر نے جاری کیں۔

پاکستان

ملائیشین وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش

Rashid Saeed

Published

on

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔وزیراعظم ہاؤس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ مہاتیر محمد نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا جب کہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔گارڈ آف آنر کے بعد معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا جس کےبعد عمران خان نے مہاتیر محمد کا کابینہ ارکان سمیت دیگر سینئر حکام سے تعارف کرایا۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں جب کہ ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدے کیے جائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

پاکستانی ہیروز کی میتیں ورثا کے حوالے

Rashid Saeed

Published

on


سانحہ کرائسٹ چرچ :شہدا کی میتیں وصول کرنے نعیم راشد کی والدہ، بیوہ اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچے جہاں دونوں شہدا باپ بیٹوں کی میتوں کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی طرف سے سانحے میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد انداز میں خراج تحسین کیا گیا، نوجوانوں نے ماؤری قبائل کا جنگی رقص ہاکا پیش کیا، جنگی رقص میں ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاؤں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں ۔واضح رہےکہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم اور راشد دہشتگردوں کو پکڑتے ہوئے شہید ہوئے جب کہ حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا۔

Continue Reading

پاکستان

پیپلزپارٹی کے گرد گھیرا تنگ

Avatar

Published

on

 پیپلزپارٹی نے اپنے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور وزیراعلی سندھ کو نیب کی جانب سے طلبی کے الگ الگ نوٹس ملنے پر حکمت عملی تیار کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیوروکی جانب سے پارٹی رہنماؤں ،ارکان اسمبلی اور وزیراعلی مرادعلی شاہ کو طلبی کے نوٹس ملنے پراپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بھی نیب نے 26 مارچ کو اسلام آباد طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔نیب کی جانب سے طلبی کانوٹس موصول ہونے کی صورت میں وزیراعلی سندھ کے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کے بارے میں فیصلہ 22 مارچ کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان23 گھنٹے ago

جسمانی ریمانڈ میں تیسری مرتبہ توسیع

پاکستان24 گھنٹے ago

قتل کی وجہ سامنے آگئی

شوبز21 گھنٹے ago

ایک اور مشکل میں گرفتار

شوبز22 گھنٹے ago

سالگرہ۔۔۔۔ ستاروں کے سنگ

کھیل22 گھنٹے ago

سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے متعلق حیران کن بیان

pm meet with chiefs
پاکستان19 گھنٹے ago

پاک افواج کے سربراہان سے ملاقات، وزیراعظم کی پریشانی بڑھ گئی

شوبز22 گھنٹے ago

فلم کے لئے قربانی۔۔۔ لیکن کس چیز کی

انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

بھارتی فوجی نے3 ساتھی قتل کر دئیے

شوبز22 گھنٹے ago

نئے پراجیکٹ کی تیاری

asif zardari,fazal ur rehman
پاکستان20 گھنٹے ago

زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات میں کیا طے پایا،اہم رپورٹ

jhangir tareen
پاکستان18 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کا قرض اتارنا شروع کر دیا

chief justice of pakistan first notice
پاکستان20 گھنٹے ago

چیف جسٹس پاکستان نے پہلا از خود نوٹس لے لیا

imran khan
پاکستان17 گھنٹے ago

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

friout veg
صحت21 گھنٹے ago

روزانہ ایک کھیرا کھانے کے حیران کُن فوائد سامنے آگئے

hot tea
صحت21 گھنٹے ago

گرما گرم چائے پینے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

مقبول خبریں