مچھروں کی بیماریوں سے آگاہی کیلئے موبائل ایپ لانچ

مچھروں سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے آگاہی کیلئے موبائل ایپ لانچ، ’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ کے نام سے لانچ کی گئی۔

ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق ’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ کے نام سے لانچ کی گئی اینڈرائیڈ ایپ ہر شخص استعمال کرسکے گا، شہری اپنے علاقوں میں موجود مچھروں کی تصاویر بناکر اپلوڈ کرسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپ لانچ کرنے کا مقصد مچھروں کی اقسام کی درست معلومات کا حصول ہے۔

You might also like