Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Rashid Saeed

Published

on

ispr

ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک ‘اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقوں قلات، خاران اور میوند میں کارروائیاں کیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاعات پر کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ایف سی بلوچستان نے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے برآمد اسلحے میں سب مشین گنز، بارودی سرنگیں، ہینڈ گرنیڈ، آر پی جی۔7 راکٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

پاکستان

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

anees akhtar

Published

on

یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ و سیکورٹی پالیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آج ہی پاکستان پہنچی ہیں، پاکستان دورے کے دوران ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انھوں نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

Rashid Saeed

Published

on

pakistani currency

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف ‘ موجودہ حکومت ٹیکس جمع نہیں کرسکی جبکہ 8ماہ میں ہر روز قرضہ لیا ، اب تک پندرہ ہزار ارب کے قرضے لئے گئے۔

کھوج نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت یہ قرضہ کیسے اتاریگی، کیا بنے گا اس ملک کا، ملک دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑا ہے، حکمران بھکاری بن کر ملک کو قرضوں پر چلا رہے ہیں،روزانہ 15ارب روپے قرضہ لیا جارہاہے جو ہمارے بچے ادا کرینگے، مدارس کیخلاف کارروائیاں، علماء پر حملے عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکمرانوں کو بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

Continue Reading

پاکستان

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Rashid Saeed

Published

on

سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی ہے۔جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے۔ جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پرائیویٹ لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کر کے نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹوں کو بدلنے کی کوشش کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ ٹوئٹر صارف نے چغتائی لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کر کے آن لائن پروفائل پر موجود نواز شریف کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور آزادی سے جہاں چاہے رہیں۔جسکے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور حامیوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ چغتائی لیب کا استعمال کیا اور اس ترمیم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اکثر افراد کی جانب سے اس لیب کی میڈیکل رپورٹس کی صداقت پر سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر رپورٹ کا ایک حصہ تبدیل کیا جاسکتا ہے تو باقی رپورٹ میں بھی رد و بدل کی جاسکتی ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان3 منٹ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان3 منٹ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو10 منٹ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان12 منٹ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان14 منٹ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان19 منٹ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان27 منٹ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان36 منٹ ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان38 منٹ ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

aalia,deepica,ranbhir
شوبز44 منٹ ago

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

president of pakistan dr arif alvi
پاکستان46 منٹ ago

چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح: صدر

shahbaz sharif
پاکستان57 منٹ ago

شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت پر تشویشناک بیان

hindu girl
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام قبول کرنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع مگر کیوں؟

maryam aurngzaib
پاکستان1 گھنٹہ ago

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر ایسا کیا الزام لگا دیا کہ

ruksana bangish
پاکستان1 گھنٹہ ago

جعلی اکاؤنٹس کیس، رخسانہ بنگش بھی نیب کے ریڈار میں

nawaz maryam and captain
پاکستان6 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل22 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل20 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

superem court
پاکستان6 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

blal ashraf mahira
شوبز22 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

asif ghafoor
پاکستان9 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل6 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان21 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت8 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

supreme court
پاکستان4 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان7 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان7 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

fazal ur rehman
پاکستان24 گھنٹے ago

حکومت نے سات ماہ میں ہر روزقرضہ لیا

صحت6 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

مقبول خبریں