فواد چودھری علیمہ خان کے حق میں بول پڑے

فواد چودھری وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے حق میں بول پڑے، علیمہ خان کبھی وزیراعظم نہیں رہیں، انہوں نے تمام جائیدادیں خود ڈکلیئر کیں۔ 

فواد چودھری اور مریم اورنگزیب کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں لیگی رہنما پر تنقید کے نشتر چلائے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ان لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا، اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کومتنازع نہ بنائیں۔

فواد چودھری نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کبھی وزیراعظم نہیں رہیں انہوں نے اپنی تمام جائیداد خود ڈکلیئر کی ہے ۔

You might also like