پی آئی اے کے ٹن پائلٹس اور ایئرہوسٹس کی شامت آ گئی

pakistan internation airline
Avatar WebDesk 1 , جنوری 11, 2019

پی آئی اے کے ٹن پائلٹس اور ایئرہوسٹس کی شامت آ گئی ، پی آئی اے، سول ایوی ایشن حکام خون کے نمونے حاصل کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ 

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن حکام پائلٹس، ایئر ہوسٹس کے خون کے نمونے حاصل کریں گے، نشے کی حالت میں ہونے والے پائلٹس، ایئرہوسٹس کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی معطلی کے ساتھ ملازمت سے فارغ بھی کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی آئی اے اقدامات پر عمل درآمد بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.