نواز شریف کی رہائی کے بارے میں بڑا انکشاف

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد باہر آ جائیں گے ۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیب کے بلانے پر عمران خان کو بھی جانا چاہیے، نیب میں جانے سے ان کی بے عزتی نہیں ہوگی۔ منی بجٹ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی، رواں سال یہ تیسرا بجٹ ہوگا، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کا حکم ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔

ایک سوال کے جو اب میں خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے نواز شریف جلد باہر آ جائیں گے۔ آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔