حکومت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کریں ہماری حکومت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ 

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہو رہا ہے، وزیر قانون کی سربراہی میں پولیس اصلاحات کمیٹی کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وزرا اور افسروں کی ہر ضلع میں ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں جبکہ میں خود بھی ہر ضلع کا دورہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اس شعبے میں بہتری کیلئے نئی بھرتیاں کیں اور صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم گراؤنڈ پر نہیں چلیں گے، سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا۔ جب تک ہمیں حالات کا پتہ نہیں چلے گا ایکشن کیسے ہوگا۔