آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی کرینگے :فروغ نسیم

faroog naseem
Avatar WebDesk 1 , جنوری 11, 2019

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے، اس سے حزب اختلاف پر بھی دباؤ آئے گا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے، عوامی مفاد کے قوانین آرڈی نینس کے ذریعہ آئیں گے تو اپوزیشن پر بھی دباؤ آئے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.