بھارت انڈس واٹر ٹریٹی تنازع حل کرنے پر آمادہ ہو گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے بھارت انڈس واٹر ٹریٹی تنازع حل کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنے کی اجازتم فیصل واوڈا کی تین رکنی ٹیم کو روانگی کی ہدایت دیدی ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد فیصل واوڈا نے 3 رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کر دی ہے، وفد کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔ اس حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی ٹیم کو معائنہ کے لئے روانگی کی ہدایت کر دی ہے، خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔