32 کینال سرکاری اراضی کس کے نام کی ‘ حیران کن انکشاف

کھوکھر برادران نے 32 کینال سرکاری اراضی کس کے نام کی ، اینٹی کرپشن تحقیقات میں حیران کن انکشاف ، اراضی مبشر نامی شخص کے نام کر دی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جب کھوکھر برادران سے 32 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ سے متعلق دستاویزات طلب کیں تو انہوں نے جواب میں حقیقت بیان کر دی کہ 32 کنال اراضی مبشر نامی شخص کی جانب سے بلیک میل کرنے کی صورت میں اس کے نام کی۔ شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں پر تحقیقات میں بلیک میل ہونے کا پتہ چلنے پر اینٹی کرپشن افسر بھی حیران رہ گئے۔ محکمہ کھو کھر برادران سے متعلق نئی رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جلد پیش کر دے گا۔