توپ کا لائسنس مانگ لیا

کمشنر لاہور اور آر پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری میں ایک شخص نے توپ کے لائسنس کی درخواست دے دی۔کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ اور آر پی او شیخوپورہ بلال صدیق کی سرکٹ ہاؤس شیخوپورہ میں کھلی کچہری، سائلین کی درخواستوں پر افسران کے احکامات جاری تھے کہ اچانک کھلی کچہری اُس وقت کشت زعفران بن گئی جب ایک شخص نے توپ کا لائسنس جاری کرنے کی درخواست دے ڈالی ۔

سائل کا کہنا تھا کہ ’سوچا توپ کا لائسنس مانگوں گا تو پستول کا لائسنس آسانی سےمل جائیگا‘‘ ۔