Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

پاکستان مشرق وسطیٰ میں فٹ کر دیا

Avatar

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جغرافیہ کے بھی کچے نکلے، پاکستانیوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے جنوبی ایشیاء کے بجائے مشرق وسطیٰ کا حوالہ دے ڈالا۔امریکی صحافی نے امریکی صدر کی غلطی پکڑلی اور سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس کمزور جغرافیے کی نشاندہی کر ڈالی۔کینڈا کے اخبار کے واشنگٹن میں نمائندے ڈینئل ڈیل کے مطابق ٹیکساس، میکسیکو سرحد پر سیکیورٹی بریفنگ میں بارڈر پٹرول حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جس پر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی تعداد پوچھی اور پھر میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ سے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔

پاکستان

بلاول بھٹو کا ملک دشمنی کا الزام لگانے والوں کو کرارا جواب

Rashid Saeed

Published

on

bilawal bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے والوں کو کرارا جواب دے دیا ۔

ذرائع کے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو ملک دشمن کہنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ، میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے اور میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: مہاتیر محمد کی اسلام دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

پی پی چیئرمین نے کہا کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے؟ ایک ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس اسکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جائیں گے، فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد دہشتگردوں سے برداشت نہ ہوا، ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، حکومت سندھ صوبے میں امن و امان کے خلاف سازش کو آہنی ہاتھوں سے روکے، کراچی میں امن کے لئے دی گئی جانوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

مہاتیر محمد کی اسلام دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

Rashid Saeed

Published

on

mahteer muhammad

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسلام سے نفرت کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں اور اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، عمران خان سے معاشی تعلقات کے فروغ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے کیا خرید و فروخت کرسکتے ہیں، اس دورے سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی طرح ہمیں بھی کرپشن پر بہت تشویش ہے، اسلامی ممالک غریب نہیں بلکہ کرپشن کی وجہ سے غریب ہوجاتے ہیں، اسی لیے ملائیشیا میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کرپشن کے خاتمے کے لیے معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دینا ہوگا، آج ایک مسلم ملک بھی ترقی یافتہ نہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: دنیا اسلام سے خوفزدہ کیوں؟

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ مسلمانوں سے نفرت، خوف اور دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، میڈیا اور کچھ لوگوں نے مسلمانوں سے نفرت پھیلائی، لیکن انتقام اور لڑائی جھگڑے سے اس نفرت کا مقابلہ نہیں کرنا ہوگا بلکہ لوگوں کے دل و دماغ جیتنے ہوں گے، اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے۔

Continue Reading

پاکستان

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Rashid Saeed

Published

on

mulana taqqi

کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہی مقام نیپا چورنگی پر دو گاڑیوں ٹویوٹا کرولا کار ATF۔908 اور ہنڈا سوک BKE۔748 پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی کالے رنگ کی سوک کار میں مولانا تقی عثمانی خود سوار تھے مگر واقعے میں محفوظ رہے۔ ایس ایس پی طاہر نورانی کے مطابق کالے رنگ کی ہنڈا سوک کار کا ڈرائیور فائرنگ کے بعد فوراً ہی گاڑی کو لیاقت نیشنل اسپتال لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرولا کار میں سوار ایک پرائیوٹ گارڈ صنوبر خان جاں بحق جب کہ اس کے ساتھ موجود عامر شہاب شدید زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والی دوسری گاڑی جو مولانا تقی عثمانی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں نیپا چورنگی واقعے کے دو افراد کو لایا گیا جن میں سے عامر شہاب شدید زخمی ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ ان کا گارڈ صنوبر خان جاں بحق ہو گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کالے رنگ کی گاڑی میں موجود مولانا تقی عثمانی کا گارڈ محمد فاروق جاں بحق ہوا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
bilawal bhutto
پاکستان5 منٹ ago

بلاول بھٹو کا ملک دشمنی کا الزام لگانے والوں کو کرارا جواب

ali zafar and misha shafi
شوبز11 منٹ ago

علی ظفر کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

mahteer muhammad
پاکستان22 منٹ ago

مہاتیر محمد کی اسلام دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

pakistani batting
کھیل34 منٹ ago

پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

mulana taqqi
پاکستان37 منٹ ago

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

انٹرنیشنل42 منٹ ago

طوفانی بارش، 2 افراد ہلاک

newzealan news paper
انٹرنیشنل54 منٹ ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، کیویز اخبارات نے ایسا کیا شائع کردیا کہ

پاکستان55 منٹ ago

بہن اور بہنوئی کا قتل کیوں اور کب؟

پاکستان1 گھنٹہ ago

چھت گرنے سے 6 افرد جاں بحق

gang mawri
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

کیویزگینگ ماؤری کا سانحہ کرائسٹ چرچ پر بڑا اقدام

پاکستان1 گھنٹہ ago

نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں ؟

پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیر خارجہ نے ترقی کا شکر گزار کیوں کیا اندرونی کہانی سامنے آکئی

شوبز2 گھنٹے ago

ارمینا خان کا پریانکا چوپڑا پر الزام

blast in chaina
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

چین میں خوفناک دھماکہ، 47 افراد جاں بحق

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حدیث کا حوالہ

pm meet with chiefs
پاکستان23 گھنٹے ago

پاک افواج کے سربراہان سے ملاقات، وزیراعظم کی پریشانی بڑھ گئی

jhangir tareen
پاکستان22 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کا قرض اتارنا شروع کر دیا

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

katreena salman
شوبز22 گھنٹے ago

سلمان خان کا کترینہ کومہنگا ترین تحفہ

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

زرداری نے گرفتاری کے بعد کون سا دھماکہ کرنیکا فیصلہ کر لیا ‘ بڑی خبر منظر عام پر

mekaal zulkaar
شوبز20 گھنٹے ago

بچ کے رہنا،میکال ذوالفقارکی بھارت کو وارننگ

shahbaz gull
پاکستان22 گھنٹے ago

شہباز گل نے ن لیگ سے معافی مانگ لی مگر کیوں؟

shahryiar afridi
پاکستان21 گھنٹے ago

ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا: شہریار آفریدی

pakistani and qater flag
پاکستان22 گھنٹے ago

یو اے ای کے بعد قطر نے بھی پاکستان سے منہ موڑ لیا

utility store
پاکستان22 گھنٹے ago

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی ات مچا دی

کھیل5 گھنٹے ago

نوجوان کھلاڑی کی دھواں دھار سنچری

scandal
انٹرنیشنل23 گھنٹے ago

تاریخ کا سب سے بڑا فحش اسکینڈل منظرعام پر

sahir ali baga
شوبز20 گھنٹے ago

ساحر علی بگا کا ملی نغمہ 23 مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

fawad hassan fawad
پاکستان22 گھنٹے ago

نیب نے فواد حسن فواد کے آگے ایسی مشکل کھڑی کر دی کہ

mahaan ter
پاکستان20 گھنٹے ago

ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں