پہاڑوں پر خاردارتاریں لگانے کا عمل جاری

فوجی حکام نے شوال کے دشوارگزارپہاڑوں میں خاردارتاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

فوجی حکام  کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردارتاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، شوال میں شدید برفباری ہورہی ہے لیکن پھربھی فینسنگ پر کام نہیں اورموسم کی شدت سیکیورٹی فورسزکو وطن کے دفاع سے غافل نہیں کرسکتی۔