منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر کراچی چیمبر کے ممبران اور بزنس مین گروپ چئیرمین سراج قاس تیلی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ ایف بی آر کے سیچوریٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے اجراء کا اختیار ختم کردیا گیا ہے جب کہ وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی، منی بجٹ میں ٹیکس انامیلز کو دور کیا جائے گا اور ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی۔

دوسری جانب بزنس مین گروپ چئیرمین سراج قاس تیلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158 پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور سندھ سے نکلنے والی گیس سے پہلے سندھ کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔