چینی قونصلیٹ حملہ کیس کےملزمان کا ریمانڈ حاصل

china counclate
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گرد حملے میں ہلاک 5 ملزمان کے مبینہ ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

پانچوں ملزمان کو پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں واقع انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان کی گرفتاری گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں ظاہر کی تھی۔

ان ملزمان کے خلاف ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے دفتر میں تعینات انسپکٹر خرم وارث کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں پانچ نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں دہشتگردی اور دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں۔

کراچی کے چینی قونصلیٹ پر حملہ 23 نومبر کو ہوا تھا جس میں دو پولیس اہلکاروں اور باپ بیٹے سمیت 4 افراد شہید جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

دہشت گردی کی اس ناکام واردات کی تفتیش کے دوران مزید کرداروں کو سامنے لاتے ہوئے کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے گذشتہ روز ایک میڈیا بریفنگ دی جس میں دہشت گردی کی اس واردات کے حوالے سے تمام تفصیلات سے شہریوں کو آگاہ کیا۔

کراچی پولیس چیف نے بریفنگ کے دوران پانچ ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ان ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کے مطابق ملزمان کو تیسر ٹاون نزد بلوچ گوٹھ خالی پلاٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان احمد حسنین، نادر خان عرف عارف بلیدی، علی احمد، عبدالطیف اور اسلم گرفتار سے قبل کراچی میں مزید دہشتگردی کے لئے موجود تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گئیربکس کا حصہ ملا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.