’’لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم‘‘

saqib nisar
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔

سپرمی کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی لیز ختم ہو گئی ہے، اس ضمن میں ایک پیسے کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

جس پرچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنےریمارکس دیے کہ سرکاری زمین کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.