حکومت 6 ماہ میں ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کروا سکی

siraj ul haq
Avatar WebDesk 1 , جنوری 12, 2019

سراج الحق کی حکومت پر تنقید، 6 ماہ میں حکومت ایک روپیہ بھی ریکور نہیں کروا سکی ، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ ہوا ، نہ سکیم نظر آئی اور نہ ہی ٹینٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کی 6 ماہ کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ان 6 ماہ میں حکومت کرپٹ عناصر سے ایک روپیہ بھی ریکور نہ کرسکی جبکہ حکومت نے ادویات 15 فیصد مہنگی کر کے علاج بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ وفا کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔ 6 ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کسی کو کوئی نوکری نہیں ملی بلکہ حکومت نوکریاں دینے کی بجائے نوکریاں چھین رہی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.