فوجی زمین سے کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم

supreme court
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

 سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شہر بھر میں ملٹری لینڈ (فوجی زمین) سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمشنر کے ایم سی سمیت ایس بی سی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی جب کہ اس دوران عدالت نے حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں عدالت نے فوجی زمین سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو، غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، یہ طے ہے کہ یہ زمینیں خالی ہوں گی۔

عدالت نے راشد منہاس روڈ پر قائم ریسٹورنٹس کی پارکنگ فوری ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے فٹ پاتھوں، سروس روڈز سے ٹیبلز، کرسیاں فوری ہٹانے اور کورنگی روڈ پر قائم عمارتوں کے سامنے بھی پارکنگ ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ کلفٹن ڈولمین مال کے سامنے تعمیر کی گئی دیوار فوری گرائی جائے۔ جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ کیا دیوار بنا کر خاص لوگوں کیلئے راستہ بنایا گیا ہے ؟ 

کراچی کا ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ ایس بی سی اے سے واپس

عدالتِ عظمیٰ نے کراچی کا ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر سندھ حکومت کے نمائندے نے شکایت کی کہ مختلف ادارے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے جس پر جسٹس گلزار احمد نے تمام اداروں کو تعاون کی ہدایت کی۔

عدالت نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.