حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے معاشی استحکام اور تحفظ کی فراہمی کیلئے فصلوں کی انشورنس کرنا شروع کر دی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب قدرتی آفات سے فصلوں ، باغات اور سبزیات کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ کاشتکار کو ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 اضلاع ملتان، لودھراں، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور، ساہیوال، شیخو پورہ، ناروال اور فیصل آباد میں کاشت کاورں کی فصلوں کی انشورنس پالیسی کا آغاز کیا ہے۔