اسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس میں ہسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے اسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں اسپتالوں کے سامنے نالے ڈھانپے جائیں،عدالت نے ہسپتالوں کے سامنے لاہور ویسٹ کے ڈپو ختم کرنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کو خوداپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے،کیا اسپتالوں کے سامنے کوڑے بنانادرست اقدام ہے۔