ملک میں ایل این جی لا کر میں نے کوئی جرم نہیں کیا

shahid khaqaan abbasi
Avatar WebDesk 1 , جنوری 12, 2019

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایل این جی لا کر میں نے کوئی جرم نہیں کیا، اگر ایل این جی نہ لاتے تو انرجی مسائل کبھی حل نہ ہوتے۔ 

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 ماہ کے دوران عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ہم نے 2013ء میں گیس اور بجلی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بہت اقدام کیے تھے جو سب کے سامنے ہے ہم ان اقدامات کی وجہ سے ملک میں گیس بحران اور بجلی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا گیا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے موجودہ حکومت کیلئے گیس اور بجلی وافر مقدار میں چھوڑی تھی جبکہ آج گھروں میں گیس اور بجلی نہیں ہے ، حکومتی نا اہلی کے باعث گیس کا مسئلہ پیدا ہوا اور حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں، وزیراعظم،وزراء این آراوکی باتیں کرتے ہیں،50 لاکھ گھروں کی نہیں ، آج ایل این جی کے پلانٹ بندپڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جے آئی ٹی کابڑارواج ہے، گیس بحران پربھی جے آئی ٹی بنائی جائے ، ہمیشہ کہاملک میں ایل این جی لانے کاذمہ دارہوں، مجھ سے پوچھاجائیگاتوحقیقت واضح ہوجائیگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.