ماسٹر پلان سندھ حکومت کے ماتحت کرنے کا حکم

karachi
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

سپریم کورٹ نے شہر کا ماسٹر پلان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے سندھ حکومت کے ماتحت کرنے کا حکم دے دیا۔

 سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فاضل جج جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کے ایم سی ، کمشنر میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایس بی سی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ نے حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ حکومت کے نمائندے نے شکایت کی کہ مختلف ادارے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے جس پر جسٹس گلزار احمد نے تمام اداروں کو تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کے ایم سی کو تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے عزیز بھٹی پارک، باغ ابن قاسم اور ہل پارک سمیت شہر بھر کے تمام پارکوں سے تجاوزات اور فٹ پاتھوں پر قائم نرسریاں فوری ختم کرنے، غیر قانونی سینیما ہال اور شادی ہالز گرانے جب کہ فلاحی اداروں کی سرگرمیاں بھی کہیں اور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے ملٹری لینڈ پر قائم سینما گھر سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے، ڈالمین مال کلفٹن کے سامنے تعمیر کی گئی دیوار گرانے اور راشد منہاس روڈ پر قائم ریسٹورنٹس کی پارکنگ فوری ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.