سرکاری محکموں میں ہائی الرٹ جاری کر دی

حکومت پنجاب سرکاری محکموں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بھائی یا کوئی بھی رشتہ دار کا کروائے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سروسز اینڈجنرل ایڈ منسٹریشن پنجاب کے سیکرٹری انفراسٹرکچر محمد مسعود مختار کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلہ میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھائی یا رشتہ دار ظاہرکر کے سرکاری محکموں میں کام کروانے کی مبینہ اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جس پر تمام اداروں کے سربراہان سختی سے پابند بنایا جائے کہ وہ ایسی روش کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔