محکمہ کی نااہلی؛عمارت پراین جی اوکا قبضہ

govt sindh
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی نااہلی اورلاپرواہی کے سبب  سہراب گوٹھ پر قائم محکمے کی عمارت پر ایک این جی او نے قبضہ کرکے اس میں اپنا دفتر اور گودام قائم کرلیا ہے۔

کروڑوں روپے مالیت کی جگہ پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کی یہ 2 منزلہ عمارت کئی سو گز پر سہراب گوٹھ فلائی اوور کے نیچے اورعلامہ اقبال گورنمنٹ اسکول کے ساتھ موجود ہے جومحکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن پرائمری کی ملکیت ہے، یہ عمارت گزشتہ کئی برسوں سے خالی پڑی تھی تاہم کراچی کے ایک مصروف اوراہم علاقے میں قائم ڈائریکٹوریٹ اسکولز ایجوکیشن پرائمری کی اس عمارت پر اب نامعلوم اورغیرمعروف ادارے کا قبضہ ہے۔

عمارت کا مرکزی دروازہ جو ماضی میں ہمیشہ کھلاہوا پایا جاتا تھا اب بند رہتاہے اسے کھٹکھٹانے پر ایک فضل نامی چوکیدار باہر آتاہے جس کے مطابق یہ عمارت اب کسی سرفراز نامی شخص نے کرائے پر لے رکھی ہے اس عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر موجود مختلف کمروں میں کپڑوں سمیت دیگرسامان رکھا گیا ہے اور چوکیدار کے مطابق اس سامان کو یہاں سے شمالی علاقہ جات بھجوایا جاتا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی یہ عمارت جن غیرمتعلقہ افراد کے زیر استعمال ہے انھوں نے عمارت کے صحن میں ایک پالتو کتا بھی رکھا ہوا ہے تاکہ کوئی غیرمتعلقہ شخص یہاں آنے کی جرات نہ کرسکے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.