ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

cm punjab usman buzdar
Avatar WebDesk 1 , جنوری 12, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب عثماد بزادار کا ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادکا دورہ، جیل کی ہر بیرک میں ٹیلی ویژن لگانے کا حکم، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزاعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مختلف بیرکوں میں موجود قیدیوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے۔ عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے تیارے کیے جانے والا کھانا کھا کر اس کا معیار چیک کیا اور کچن میں کھانے کی تیاری کے عمل کابھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کی ہر بیرک میں ٹیلی ویژن لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بڑی خوشخبری بھی سنائی جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے جیل ملازمین سے بھی ان کے مسائل پوچھے اور کہا کہ ہمیں سسٹم کو درست کرناہے ، عملی طورپر مسائل کا جائزہ لیتاہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.