پاک فوج کی باڑ لگاتے ہوئے تصاویر وائرل

pakistan army in afgan bordar
Avatar WebDesk 1 , جنوری 12, 2019

پاک فوج کا ایک اور بڑا کارنامہ، ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے شدید سردی میں افغان بارڈر پر باڑ لگاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ 

پاک فوج نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردوں کا ملک سے قلع قمع کر دیا ہے اور اب ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگائی جارہی ہے جس کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے پاک فوج کے جوان سر توڑ محنت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں پاک فوج کے جوان سخت سردی کے موسم میں بھی اپنی فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، یہ تصاویر پاک افغان بارڈر پر لگائے جانے والی فینسگ کی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے 482 کلومیٹر پر فینسنگ مکمل کر لی ہے اور جلد ہی اسے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے مکمل بارڈر پر لگا دیا جائے گا ، باڑ پر سیکیورٹی کیمرے اور موشن ڈیکٹررز لگائے گئے ہیں جس کے باعث کسی قسم کی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فوری پتالگایا جا سکے گا۔ یہ فینسنگ 9 فٹ اونچی ہے جبکہ اس کی دولیریئر ز بنائی جارہی جن جن کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہے اور یہ فینسنگ 12 ہزار فٹ بلندی پر پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی لگائی جارہی ہیں۔حکام کی جانب سے فینسگ کے کام کا مکمل تخمینہ 550 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.