ہوشربا مہنگائی سے بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا

ameer hoti
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اقربا پروری کی پالیسی نے خیبر پختونخوا کے بڑے سرکاری اسپتالوں کو ادویات سے محروم کر دیا۔

ہوتی ہاؤس مردان میں مختلف اضلاع کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئےامیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے غربیوں کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی سونامی کا روپ دھار چکی ہے جو غریبوں کو نگل رہی ہے، صحت کارڈ کا کریڈٹ لینے والوں نے اپنے دور اقتدار میں سرکاری اسپتالوں کو ویران کردیا، پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین سے مستثنیٰ کر دیا گیا۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات عوام کی پہنچ سے دور کر کے اقتدار کو دوام نہیں بخشا جا سکتا۔عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں حکومت کے پانچ ماہ کے اقتدار میں ملک میں شرح مہنگائی میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جب کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کے لیے اپنا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور اقربا پروری کی پالیسی کے باعث صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث غریب عوام زندہ درگور ہوتے جا رہے ہیں،

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.