اصلی بھٹو واپس، فاطمہ بھٹو کی سیاست میں انٹری

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بھتیجی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سیاست میں انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا، واضح ہو کہ فاطمہ بھٹو طویل عرصہ کے بعد پاکستان واپس آئیں، وطن واپسی کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے حوالہ سے حالات کو تشویشناک محسوس کرتے ہوئے سیاست میں انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو کا مؤقف ہے کہ بے نظیر بھٹو کے بعد اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہونے کی حیثیت سے پارٹی کی سربراہی کی اصل حق دار وہ ہیں اور اسی بنیاد پر انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاطمہ بھٹو کو پارٹی کے بہت سے سینئر رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہے اور موجودہ پارلیمنٹ میں چند ایک اراکین نے ان کے حق میں مستعفی ہونے اور الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے۔