اسرائیل کو تسلیم کرو،عمران حکومت پر عرب دنیا کا دباؤ

عرب ممالک نے عمران حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان فوری طور پر اسرائیل کو خود مختار ریاست تسلیم کرے بصورت دیگر راہیں جدا کر لی جائیں گی۔ 

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت بہت سے دیگر ممالک نے عمران خان کی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے اپنا دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے ۔ 

عرب ممالک کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات اور مسائل سے نکلنا ہے تو اسے اسرائیل کو خود مختار ریاست تسلیم کرنا ہوگا۔ واضح ہو کہ سعودی عرب سمیت بہت سے دیگر عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کے لیے انہیں امریکہ کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔