پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کومتحد کردوں گا : فضل الرحمن

fazal ur rehman
Avatar WebDesk 2 , جنوری 12, 2019

جے یو آئی (ف)کے سربراہ فضل الرحمان نے دعویٰ کیاہے کہ پانچ ماہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو متحدہ کردوں گا ، آصف زرداری سے بات ہوئی ہے ، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے،حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، روزانہ پندرہ ارب کا قرضہ لے رہی ہے اور عوام کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے جبکہ غریبوں کے مکانات گرادیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت مشکلات تشویش ناک ہے، قبائلی علاقوں سے انتخابات میں فیصلے کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی وینگ کرے گی، ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے، انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگوں کے لیے الگ ہے، عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ادویات عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل مہنگائی کے خاتمے اور مفت علاج دینے کے دعوے کئے تھے ، حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔ حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے، کرتارپور راہدری میں ہمسایہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں، ایسے اقدام سے ہندوستان کیلئے ملک کے قوم پرست طبقوں سے رابطہ کرنے کاراستہ ہموار ہو جائے گا۔ مدرسہ کا احترام کرنا ہو گا اور حکومت مدرسوں کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرے ، حکومت کی جانب سے مدرسوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مدارس سے متعلق مذاکرات معطل ہیں، پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا، ، ہندوستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد نہ آئیں، پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئے، پاکستان سکھوں کو بغیر دستاویز کو ملک آنے کی دعوت دیتا ہے جبکہ افغانستان قبائل کو بغیر ویزے کے بلا رہے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.