نواز شریف سے ان کے ذاتی معالج کی جیل میں ملاقات

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ملاقات ، رپورٹس کا معائنہ کیا، بائیں بازو میں درد کی تشخیص ضروری ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس دیکھیں اور کہا کہ میاں نواز شریف کے بائیں بازو میں درد کی تشخیص ضروری ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس آئیں گی، تو اسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے، ڈاکٹر عدنان نے میاں نواز شریف سے ادویات بارے بھی دریافت کیا۔

You might also like